خیبرپختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب،  حکومت نےتمام مطالبات مان لیے

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کئی روز سے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں

پشاور:

 

خیبرپختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب،  حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکومتی نمائندے کے مطابق حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں جس کا اعلان ‎ کل اساتذہ کے دھرنے میں آکر کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے مذکرات  کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کئی روز سے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں اور اسکولوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔ 

Load Next Story