کلین سوئپ شکست؛ بھارتی ہیڈکوچ، سلیکٹرز، کپتان پر سوالات کی بوچھاڑ

کیویز نے گزشتہ سیریز میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے ہرایا تھا


ویب ڈیسک November 09, 2024

کیویز کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز پر سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈ گواسکر ٹرافی کیلئے آسٹریلیا روانگی سے قبل کپتان، ہیڈکوچ اور سلیکٹرز کو طلب کرکے 6 گھنٹے طویل میٹنگ کی گئی جس میں کیویز کیخلاف ہوم گراؤنڈ کلین سوئپ سے متعلق سوالات کیے گئے۔

میٹنگ بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی، سیکریٹری جے شاہ سمیت اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے رکن اجیت اگرکر، کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ہاتھوں پہلی بار بھارت وائٹ واش ہوگیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان اور سلیکٹرز ایک پیچ پر نہیں ہیں، دونوں کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آرام دینے سے متعلق بھی سوالات بھی اُٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیویز سے شکست! احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کو "کاغذی شیر" کہہ ڈالا

آسٹریلیا جانے سے قبل بھارتی ٹیم کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارتی ٹیم میں کچھ بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں