پاکستان نے 9 وکٹوں سے ہراکر کینگروز کا 32 سال پُرانا بھرم توڑا
دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 32 سال بعد 9 وکٹوں کی تاریخی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ جیت درج کی، پاکستان نے اس گراؤنڈ پر 28 سال بعد میچ جیتا۔
میچ حارث رؤف کی 5 وکٹیں اور اوپنر صائم ایوب کی 82 رنز جارحانہ اننگز نے گرین شرٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: رضوان الیون نے 28 سال پرانی تاریخ بدل ڈالی
تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، قومی ٹیم نے آخری مرتبہ سال 2002 میں کینگروز کیخلاف سیریز میں فتح سمیٹی تھی۔
مزید پڑھیں: تاریخی فتح کے ہیرو حارث نے اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا
دونوں ٹیمیں پرتھ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کل (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔