پی ٹی آئی گرینڈ جرگہ، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک ہے۔


ویب ڈیسک November 09, 2024

راولپنڈی: تحریک انصاف کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں پنجاب حکومت متحرک ہوگئی۔

راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جلسے، جلوس، ریلی سمیت ہر قسم کے  اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 8 سے 10 نومبر تک ہے۔ 

پنجاب سے جانے والے پی ٹی آئی قافلوں کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔

تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائیٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمے ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |