صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، خان کی رہائی کے بغیر گھرنہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قائد اور لوگوں پر ظلم کیاگیا ہے، نومبر میں عمران خان کی کال آئے گی، علی امین گنڈاپور


ویب ڈیسک November 09, 2024

پشاور:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوعمران خان کی رہائی کے بغیر گھرواپس نہیں جائیں گے۔

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پورنے کہا کہ میں امریکا ہوں اورآپ کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ عوام ہی عمران خان کی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرنے کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم قربانی دے کر آزادی لینی ہے اور خان کا ہر فیصلہ قبول ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قائد اور ہمارے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے، نومبر میں عمران خان کی کال آئے گی اور باہر نکلیں گے۔

جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک خان کو آزاد نہیں کریں گے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے، جیل جائیں لیکن گھر واپس نہیں جائیں گے، ہم ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعلی نے نے کہا کہ کچھ بھی ہو خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے اور آزادی کے بغیر واپس نہیں جائیں گے، جس کے لیے سب تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، علی گنڈاپور جلسہ کیلیے روانہ

قبل ازیں پی ٹی آئی کے صوابی میں پاور شو کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی جلسے میں پہنچ گئے تھے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوابی میں پاور شو کے لیے جلسہ گاہ میں کرسیاں و لائٹس لگادی گئییں اور بھرپور تیاری کی گئی، جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
 
موٹر وے انٹرچینج صوابی کے مقام پر منعقدہونے والے جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، عمر ایوب اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
 
 
جلسے کے لیے صوابی ، مردان ،نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا تھا جبکہ دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو 5، 5سو افراد لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورصوابی جلسہ کے لیے پشاورسے براستہ موٹروے صوابی پہنچے تھے۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ پہلے ہی صوابی جلسہ گاہ پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی طرف سے آنے والے راستوں کو کنٹینر سے بند کیا ہوا ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کی کوشیش کی جا رہی ہیں۔ کے پی قیادت میں جلسہ منعقد کیا گیا ہے، پنجاب کے لوگ مہمان ہیں۔
 
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج صرف ایک ہی دن کا جلسہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد آخری مراحل میں ہے۔آج کے جلسے میں لیڈ شپ موجود ہو گی۔ دیکھنا چاہتے ہیں کتنے عوام آتے ہیں۔ جلسے میں قرار داد پیش کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |