مہوش حیات اور ہنی سنگھ کا گانا ریلیز کر دیا گیا

اس گانے کا ٹیزر سامنے آنے پر مہوش حیات کو اس گانے میں بولڈ لباس پہننے کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا

پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کے نئے گانے ’جٹ محکمہ‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔

ہنی سنگھ نے اپنے نئے میوزک ویڈیو میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات کو شامل کیا ہے جس کا اعلان ان کی جانب سے کچھ دن قبل کیا گیا تھا اور ان دونوں آرٹسٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اب اس میوزک ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں مہوش حیات کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ہنی سنگھ سرمئی رنگ کا تھری پیس اور ساتھ لانگ کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس گانے کا ٹیزر سامنے آنے پر مہوش حیات کو اس گانے میں بولڈ لباس پہننے کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Load Next Story

پاکستان