یاسر نواز ٹیٹو بنوانے پر تنقید کی زد میں، اداکار کی وضاحت آگئی

یاسر نواز نے اپنے بازو پر بنے ٹیٹو کے بارے میں مداحوں کو وضاحت دے دی

پاکستان شوبز کے اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کو سوشل میڈیا پر اپنے بازو پر بنے ٹیٹو کے باعث  شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاسر اور ندا اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں جو مداحوں میں مقبول بھی ہوتی ہیں تاہم اس مرتبہ یاسر نواز کی ویڈیو میں ان کے بازو پر بنے ٹیٹو کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمار دین میں ٹیٹو بنوانا حرام ہے اور اداکار کو یہ نہیں بنوانا چاہیئے۔

تاہم اب مداحوں کی تنقید پر یاسر نواز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے انہیں اس ٹیٹو کی حقیقت بتا دی ہے۔

اداکار نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ جس ٹیٹو کی وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے وہ دراصل مستقل نہیں بلکہ عارضی رہنے والا ٹیٹو ہے جو آہستہ آہستہ غائب ہو جائے گا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں اسے صابن سے دھو دوں گا تو اس کے 10 سے 12 دن بعد یہ ٹیٹو بلکل غائب ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک مرتبہ ٹیٹو بنوا کر اپنا شوق پورا کرنا تھا اس لئے انہوں نے یہ عارضی ٹیٹو بنوایا تھا۔

یاد رہے کہ یاسر نواز اداکارہ و میزبان ندا یاسر کے شوہر ہیں ان دونوں کی جوڑی بےحد مقبول ہے اور یہ خوبصوت جوڑی سوشل میڈیا پر ایکٹو نظر آتی ہے جو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اکثر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

Load Next Story