کوئٹہ دھماکا؛ یہ کارروائیاں تقسیم کے سوا کچھ نہیں کرتیں، برطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، جین میریٹ


ویب ڈیسک November 09, 2024

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں آج ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت دکھ ہواہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ریلوے پولیس کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول جمالی اور ہیڈ کانسٹیبل بھورل خان  شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں