آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، پنجاب اربن یونٹ

آلودگی کی روک تھام کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ماہرین


ویب ڈیسک November 09, 2024

لاہور:

پنجاب اربن یونٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ شعبہ فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 83.15 فیصد آلودگی کی وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی سرگرمیاں 9.07 فیصد، زرعی فضلہ جلانا 3.9 فیصد اور کچرا جلانا 3.6 فیصد آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔

گھریلو سرگرمیاں اور کمرشل عمارتوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کا حصہ نسبتاً کم ہے  جو بالترتیب 0.11 فیصد اور 0.14 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ماحول دوست گاڑیوں کا استعمال کریں اور حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں