ملتان بھارتی ہواؤں سے زیر اثر آکر سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا

اے کیو انڈیکس میں ملتان پہلے، لاہور دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر رہا


ویب ڈیسک November 10, 2024
فوٹو اے ایف پی

ملتان:

بھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے ملتان پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ اور فضائی آلودگی کے نئے چارٹ کے مطابق 700 اسکور سے ملتان آلودگی میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا ہے۔

اسی طرح 467 اسکور سے لاہور دوسرے، 392 اسکور سے پشاور تیسرے، 254 اسکور سے راولپنڈی چوتھے نمبر پر رہا۔

228 اسکور سے فضائی آلودگی انڈیکس پر اسلام آباد پانچویں جبکہ 193 اسکور سے ہری پور چھٹے، 171 اسکور سے ایبٹ آباد ساتویں اور 83 اسکور سے کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ شہری احتیاط کریں اور آلودگی کے شکار شہروں کے لوگ گھروں سے نہ نکلیں اگر مجبوری میں نکلنا بھی ہو تو ماسک کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اب ایک شہر یا صوبے کا نہیں، پورے پاکستان اور خطے کا انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں