لاہور: 6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، باپ نے قتل کر کے لاش دفنا دی

سفاک باپ نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع تھانے میں دی اور ایف آئی آر درج کروائی تھی


نعمان شیخ November 09, 2024
فوٹو ایکسپریس

لاہور:

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے میں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے سفاک باپ نے 6 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سفاک سگے باپ نے بیٹے کو قتل کردیا، مجتبیٰ نامی شخص نے تھانہ باغبانپورہ  میں اپنے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

سفاک باپ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 6 سالہ عبدالرحمان گزشتہ روز مدرسے سے واپس نہ آیا۔ تاہم پولیس نے شک گزرنے پر باپ سے تفتیش شروع کی جس کے دوران سفاک ملزم مجتبیٰ نے بیٹے کو قتل کر کے اُس کی لاش کو ورکشاپ میں دفنانے کا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے