زیرالتوا مقدمات میں کمی کی پالیسی؛ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 679 مقدمات نمٹادیے

صرف 5 نومبر کو 38 مقدمات دائر ہوئے اور 220 مقدمات نمٹائے گئے، سپریم کورٹ


جہانزیب عباسی November 09, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درج اور نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلات میں 5 نومبر تک درج اور نمٹائے گئے مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 302 مقدمات دائر جبکہ 679 مقدمات نمٹائے گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق مذکورہ ایک ہفتے کے دوران 377 سے زائد مقدمات نمٹائے گئے اورصرف 5 نومبر کو 38 مقدمات دائر ہوئے اور 220 مقدمات نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ کی تفصیلات میں آگاہ کیا گیا کہ 5 نومبر کو دائر کیے گئے مقدمات سے 182 سے زائد نمٹادیے گئے۔

مقدمات کی مجموعی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں اب زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر59 ہزار 435 رہ گئی ہے جبکہ پہلے زیر التوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں