بھارت کا پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو انٹرنیشنل کانفرس میں شرکت کیلیے ویزے دینے سے انکار

انٹرنیشنل ائیر ٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسفک کانفرنس 9 تا 11 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہورہی ہے


اسٹاف رپورٹر November 10, 2024

بھارتی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو دہلی میں منعقدہ انٹرنیشنل ائیرٹریفک کنٹرولرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع ائیر ٹریفک کے مطابق انٹرنیشنل ائیر ٹریفک کنٹرولرز ایشیا پیسفک کانفرنس 9 تا 11 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہورہی ہے، پاکستان کے تین رکنی ائیرٹریفک کنٹرولرز وفد نے نئی دہلی میں کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

پاکستانی اے ٹی سیز کے وفد نے نئی دہلی جانے کے لیے چند ہفتے قبل ویزوں کے لیے درخواست دی تھی، بھارت نے کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزے جاری نہیں کیے، ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان کا ائیر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ بھارت کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں