اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے

حکومتی سطح پر اسنوکر کے کھیل کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف

پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آصف گلف ایٸر لاٸن کی پرواز 752 کے ذریعے کراچی اٸیر پورٹ پر پہنچے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپٸن شپ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کیا انہوں نے پہلی بار بلغاریہ، دوسری بار ترکی اور اب تیسری بار قطر میں اسنوکر فاٸنل میں ایرانی کھلاڑی کو شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں: اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے

پاکستانی کیوٸسٹ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الحمداللہ میں ورلڈ چیمپٸن شپ کا ٹاٸٹل چیت کر آیا ہوں اور یہ پاکستان کے لٸے اعزاز کی بات ہے کہ میں تیسری بار یہ ٹاٸٹل جیت کر آیا ہوں، میرا مقابلہ ایران کے کھلاڑی علی سے تھا اور کوشش ہے کہ اگلی مرتبہ بھی اپنے ملک کے لیے ٹائٹل جیتوں، انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اسنوکر کے کھیل کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Load Next Story