لاہور میں اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ

پولیس کی اضافی نفری اور اسنائپرز تعینات، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی

(فوٹو : فائل)

لاہور:

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد لاہور کے اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ حساس مقامات اور گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت اسنائپرز تعینات ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض انجام دیں، افسران گرجا گھروں ودیگراہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہر کی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
 

Load Next Story