لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست

ایئر کوالٹی انڈیکس 661 ریکارڈ، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا


افضال طالب November 10, 2024
محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت فوٹوفائل

لاہور:

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 661 ریکارڈ کی گئی۔

فضا گرد الود ہونے کے باعث سورج کی کرنیں بھی زمین پر نہیں پہنچ رہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سانس اور دل کے امراض میں مبتلا اور کمزور اعصاب افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں میں رہیں اور کھڑکیاں دروازے بند رکھیں، گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں عینک اور ماسک کا استعمال کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے چار ڈویژن لاہور فیصل اباد گجرانوالہ اور ملتان میں اسکول کالجز17 نومبر تک  بند ہیں، لاہور میں تفریحی مقامات اور پارکوں کو بھی 17 نومبر تک بند کر دیا گیا ہے۔ 

جمعہ ہفتہ اتوار لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے، عام دنوں میں بھی ہیوی ٹریفک رات 12 بجے کے بعد شہر میں داخل ہوسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں