لاہور:
ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام شاپنگ مالز کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کی گئی، صوبے کے تمام کمرشل پلازے بھی ایئر پیوریفائررز لگائیں گے۔ ایئر پیوریفائررز کی تعداد مناسب اور معقول نوعیت کی ہونی چاہیے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز اور کمرشل پلازے گاہکوں کے لیے صاف ہوا کی فراہمی یقینی بنائیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں خراب ایئر کوالٹی کے پیش نظر فیصلہ کیا۔