بھارتی فوجیوں کی اپنے ہی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ؛ 3 افراد ہلاک

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے افراد ماؤ نواز جنگجو تھے تاہم علاقہ مکینوں نے اس جھوٹ کی قلعی کھول دی

بھارتی فوجیوں نے ریاست چھتیس گڑھ میں سرچ آپریشن کے نام پر 3 دیہاتیوں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج اور نیم فوجی دستے نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے قریب پہاڑیوں میں علیحدگی پسند مسلح جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پع ملٹری آپریشن کیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان کے بقول ملٹری آپریشن کے دوران 3 جنگجو مارے گئے جن کا تعلق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) سے ہے۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ 

تاہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ مارے گئے افراد ماؤ نواز نہیں تھے بلکہ انہیں فرضی انکاؤنٹر میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا۔

ادھر بھارتی فوج کا اصرار ہے کہ ہلاک ہونے والے ماؤ نواز جنگجو تھے اور رواں برس اب تک 192 جنگجو مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاستوں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، اور مہاراشٹر سمیت کئی علاقوں میں بھارت سے علیحدگی کی تحریکیں سرگرم ہیں۔ مارکسٹ ان میں سے ایک ہیں۔

 

Load Next Story