گھارو قومی شاہراہ پر دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق

زخمی کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر تڑپتے رہے


ویب ڈیسک November 10, 2024

ٹھٹھہ میں گھارو واٹر پارک کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد بروقت ریسکیو نہ ہونے کے باعث تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کافی دیر تک نہ پہنچیں جس کے باعث زخمی کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر تڑپتے رہے، پھر مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی گاڑیوں میں کراچی کے اسپتال منتقل کیا۔

دوران علاج مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد مرغی کے ٹرکوں پر مزدور ہیں جن کی شعیب، رحمان، ندیم، معین اور گل زمان کے نام سے شناخت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے باعث 6 گاڑیاں حادثے کا شکارہوئیں، کوشش کریں کہ دھند کے دوران  ڈرائیونگ کرنے سے اجتناب کیا جائے، انسانی جان بہت قیمتی  ہے ، اس لیے مکمل احتیاط سے کام لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |