ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محققین نے جریدے PLOS One میں رپورٹ کیا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو ان کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یا زیادہ تنخواہ والی نوکری پانے کا امکان کم ہوتا ہے۔
محققین نے مزید کہا کہ بچہ جتنا قبل از وقت پیدا ہوتا ہے، اس کے مستقبل کے امکانات اتنے ہی خراب ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
محقق پیٹروس پیچلیوانوگلو نے کہا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ والدین اور طبی ماہرین کی جانب سے طویل مدتی معاونت قبل از وقت پیدائش کے طویل مدتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے بشمول نفسیات، تعلیم اور پیشہ ورانہ وسائل میں جو طبی دیکھ بھال کے میدان سے باہر ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 10% بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ قبل از وقت پیدائش سے بچے کی ذہنی اور نشوونما میں مشکلات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔