پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین میچز کی سیریز میں پاکستانی بالرز آسٹریلوی بلے بازوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم نے محمد رضوان کی قیادت میں 22 سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ تین میچز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے 27 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سیریز میں آسٹریلیا نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، پاکستان کیخلاف تین میچز کی سیریز میں کوئی بھی بیٹر نصف سینچری تک اسکور نہیں کرسکا۔
مزید پڑھیں: 'ڈاکٹر' بابراعظم سے شاہین کی تکلیف برداشت نہ ہوئی، ویڈیو وائرل
پاکستان جنوبی افریقہ کے بعد واحد ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر کم از کم 2 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہو۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز 22 سال بعد جیت لی
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، بعدازاں قومی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں کینگروز کو 9 جبکہ تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے ہرایا۔