2024

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا؛ روسی مسیحی پیشوا کی صدر و وزیراعظم پاکستان کیساتھ تعزیت

کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی موت کا مجھے دلی افسوس ہے، پیٹریاک کرل


ویب ڈیسک November 10, 2024
فوٹو : رائٹرز

اسلام آباد:

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے واقعے پر روس کے مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

اپنے بیان میں روسی مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی موت کا مجھے دلی افسوس ہے۔

مزید پڑھیں؛ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، 27 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

روسی مسیحی پیشوا نے کا کہ میری طرف سے غمزدہ خاندانوں کو تعزیت اور سپورٹ کا اعادہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں