اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، گورنر پنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ بے قابو ہو گئی، سردار سلیم حیدر


ویب ڈیسک November 10, 2024
آئندہ تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ بے قابو ہو گئی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ رہی ہے۔
 
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اسکول ، کالجز، تفریحی مقامات اور پارکس بند کرنے کے مثبت نتائج نہ مل سکے، تاجر مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کو تسلیم نہیں کررہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے، عارضی طور اسموگ کی روک تھام کے لیے  ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، مستقل  طور پر اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام اداروں کی کوششوں کو مربوط کرکے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |