امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن کہلائی جانے والی ساتوں سوئنگ اسٹیٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایری زونا کا معرکہ سر کرکے ساتوں سوئنگ اسٹیٹس میں ڈیمو کریٹس کو شکست دیدی۔
جس کے باعث ٹرمپ کے الیٹورل ووٹس 312 ہوگئے جو کہ 2016 کی فتح میں 304 تھے یعنی ان کی مقبولیت میں قابل زکر اضافہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الیکشن میں امریکا کی 50 میں سے نصف سے زائد ریاستوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ کی یہ کامیابی مخالف جماعت ڈیموکریٹس کے لیے حیران کن ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اب 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھا کر اپنے دوسرے دورِ اقتدار آغاز کریں گے وہ اس سے قبل 2017 سے 2021 تک ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔
انتخابات میں کامیانی کے بعد انتقال اقتدار کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے اور اس جمہوری عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی سے اپنی کابینہ کے خدوخال ترتیب دینا شروع کردیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف کے لیے اپنی انتخابی مہم چلانے والی مینجر سوزی وائلز کو نامزد کیا ہے۔
سوزی اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔