پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں پرمشتمل 10 جوائنٹ چیک پوسٹس بنا رہے ہیں، آئی جی سندھ

صوبے بھر میں چیک پوسٹیں اہم مقامات پر قائم ہوں گی تاکہ چھینا جھپٹی یا اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد مل سکے، غلام نب میمن


طحہ عبیدی November 10, 2024
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے موچکو میں بننے والی جوائنٹ چیک پوسٹ کا دورہ کیا—فوٹو: ایکسپریس

کراچی:

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 10 جوائنٹ چیک پوسٹ بنا رہے ہیں جس میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار شامل ہوں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی نے کراچی کے ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور  اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موچکو پر جوائنٹ چیک پوسٹ بنائی جا رہی ہے اور یہاں پولیس کے ساتھ  دیگر ادارے مل کر گاڑیوں کی چیکنگ کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں چیک پوسٹیں اہم مقامات پر قائم ہوں گی تاکہ گاڑیوں کی چھینا جھپٹی یا اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے موچکو چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، یہ چیک پوسٹ بلوچستان اور سندھ کے بارڈر ایریا کی چیک پوسٹ ہے جس کی اہمیت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا دیگر اداروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام میں مدد مل سکے اور اس کے علاوہ اسمگلنگ اور چھینا جھپٹی کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی دوسرے صوبے منتقلی کی روک تھام کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں