کوئٹہ سے ٹرین آپریشن 4 روز کیلیے معطل کردیا گیا

دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی، سی ای او ریلوے


ویب ڈیسک November 10, 2024

چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کوئٹہ سے ٹرین آپریشن چار روز کیلیے روک رہے ہیں، کلیئرنس ملتے ہی کوئٹہ سے آپریشن دوبارہ بحال ہو جائے گا۔

سی ای او ریلیز عامر علی بلوچ  نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں کے بھر پور تعاون سے کوئٹہ کے ملک بھر سے رابطے کا آغاز ممکن بنایا تھا۔ اس طرح کا واقعہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹراما سینٹر میں پچاس زخمی داخل ہیں جن کی دیکھ بھال کیلیے ریلوے کی میڈیکل ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم نے دہشت گردی کے واقعے کے بعد جس طرح فوری ریسپانس دیا اور ریلیف آپریشن کا آغاز کیا وہ قابل تحسین ہے۔

عامر علی بلوچ نے کہا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ریلوے انشورنس پالیسی کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں