سونو سود تھائی لینڈ سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر اور اعزازی مشیر مقرر 

اداکار اپنی نئی ذمہ داری میں بھارت میں تھائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے


ویب ڈیسک November 10, 2024
فوٹو : فائل

معروف بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود کو تھائی لینڈ کے وزارتِ سیاحت و کھیل کی جانب سے تھائی لینڈ سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر اور اعزازی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ سونو سود اپنی نئی ذمہ داری میں بھارت میں تھائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی اور مشاورت فراہم کریں گے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پر اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "مجھے تھائی لینڈ سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر اور مشیر بنائے جانے پر فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔ تھائی لینڈ میری پہلی بین الاقوامی سفری منزل تھی، اور اب میں اس ملک کی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی ورثے کو بھارت میں فروغ دینے کے لیے پُرجوش ہوں۔"

سونو سود نے وبا کے دوران بھارتی عوام کے لیے اپنی بے لوث خدمات کے باعث عالمی شہرت حاصل کی، جس میں انہوں نے غذا، تعلیم، اور طبی امداد فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے نئے منصب میں، وہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ جیسے دیگر معروف برانڈ ایمبیسڈرز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں، جو دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کام کے محاذ پر، سونو سود جلد اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فتح میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ناصرالدین شاہ اور جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں