کوئٹہ:
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے پر بلوچستان حکومت نے تین دن کے سوگ کا اعلان کردیا۔
بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تین روزہ سوگ پیر، منگل اور بدھ کو منایا جائے گا، اور تینوں ایام میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونےو الے خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔