کبیروالا میں مدرسے سے گھر واپس جانے والی 12 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

علاقہ مکینوں نے بچی کو لہولہان حالت میں ملزمان سے بچایا، متاثرہ اسپتال منتقل


ویب ڈیسک November 10, 2024
فوٹو فائل

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کر گھر واپس جانے والی 12 سالہ بچی کو دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے صدر میں دو ملزمان نے مدرسہ پڑھ کر گھر جانے والی 12 سالہ بچی سلمی بی بی کو پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس دوران بچی نے شور شرابہ کیا تو علاقہ مکین مدد کے لیے پہنچے اور متاثرہ کو لہولہان حالت میں ملزمان سے بچایا تاہم مکینوں کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور متاثرہ کا بیان بھی قلم بند کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں