اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون جانے والے مسافر سے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا، ترجمان اے ایس ایف


ویب ڈیسک November 10, 2024

اسلام آباد:

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے نیو  اسلام آباد ایئر پورٹ سے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 

 

حکام کے مطابق  نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اے ایس ایف کے عملے نےشارجہ جانے والی میاں اسلم اصغر  کو سامان مشکوک ہونے پر روکا۔
 
چیک کرنے پر بیگ سے 29 ہزار امریکن ڈالرز برآمد ہوئے جو پاکستانی روپوں میں 8 ملین روپے بنتے ہیں۔ 
 
حکام کا کہنا تھاکہ کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں