جنوبی افریقا میں 9 سالہ بچے نے 62 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

62 سالہ خاتون پہلے ہی 5 بچوں کی ماں ہے جن میں دو بچوں کی عمریں 28 اور 38 سال ہیں۔


ویب ڈیسک July 21, 2014
میں نے یہ شادی اپنے بزرگوں کی روحوں کو خوش کرنے کے لئے کی، دلہا شنائی۔ فوٹو؛بالانائیجا ڈاٹ کام

آپ نے بوڑھوں کی کم عمر لڑکیوں سے شادی کی خبریں تو ضرور سنی ہوں گی لیکن جنوبی افریقا میں 9 سالہ بچے نے اپنی دادی کی عمر کی خاتون سے ہی شادی رچالی۔

یہ انوکھی شادی جنوبی افریقی علاقے مپوملانگا میں منعقد ہوئی جہاں شنائی میسیلا نامی ایک 9 سالہ بچے نے ہیلن شبنگو نامی 62 سالہ خاتون سے شادی کی۔ 9 سالہ دلہے کی 62 سالہ بیوی پہلے ہی 5 بچوں کی ماں ہے جن میں دو بچوں کی عمریں 28 اور 38 سال ہیں جب کہ دلہا اور دلہن کی عمر میں 53 سال کا فرق ہے۔

بچے نے 62 سالہ خاتون سے شادی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یہ کام اپنے بزرگوں کی روحوں کے کہنے پر کررہا ہے جب کہ بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ دلہا بہت خوش ہے اور مجھے کوئی شرمندگی نہیں کہ میرے بیٹے نے اپنی ماں سے بھی بڑی عمر کی خاتون سے شادی کی۔

9 سالہ بچے سے شادی کرنے کے بعد 62 سالہ دلہن ہیلن بھی بہت خوش ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ شنائی جب بڑا گا تو وہ اپنی عمر کی لڑکی سے شادی کرکے دوسرا گھر بسا لے گا اور اس کا بھی اپنا خاندان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شادی صرف بزرگوں کی روحوں کی خوشی کے لئے کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں