کوئی ناامید نہ ہو، دعائیں رد نہیں ہوتیں، مولانا ابراہیم دیولا

پیارے نبی کریم ؐدعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں


خبر ایجنسی November 11, 2024

RAIWIND:

عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتامی دعا کے ساتھ مکمل ہو گیا ، مولانا ابراہیم دیولا نے دعا کرائی ، انھوں نے کہا کہ اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں، اللہ نے  مخلوق کو اظہار کرم کے لیے پیدا کیا ہے، کوئی ناامید نہ ہو بلکہ امیدوار رہو،جنت کے بھی امیدوار رہو۔

انہوں نے کہا کہ دعا مانگنے والا رب کائنات کو پسند ہے،انبیائے کرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے،مانگنا اور ماننا سکھایا،دعائیں رد نہیں ہوتیں محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہر موقع پر نبی کریم ؐنے دعائیں سکھائی ہیں۔

پیارے نبی کریم ؐدعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں،حضور اکرم ؐکو داعی بنایا گیا ہے ، اجتماع کے دوسرے مرحلے میں بھی لاکھوں افراد نے دین کیلیے وقت لگانے کا وعدہ کیا اورنام رجسٹرڈ کروایا ، اختتامی دعا سے قبل  مولانا عبیداللہ خورشید نے  خطاب کیا ،انھوں نے کہا ختم نبوتؐ کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے نکلنا اور نکالنا ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں