بحری جہاز سے سمندر میں گرجانے والے شخص کو 24 گھنٹے بعد بچا لیا گیا

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یہ شخص کئی کلومیٹر تک تیر کر ساحل کے پاس پہنچا تھا


ویب ڈیسک November 11, 2024

 

مال بردار جہاز سے گرنے والا ایک شخص تقریباً 24 گھنٹے سمندر میں بھٹکنے کے بعد معجزاتی طور پر بچ گیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندر میں گرجانے والے شہری کو تقریباً 24 گھنٹے بعد نیو کیسل کے جنوب میں ایک ساحل سے تین کلومیٹر دور بچایا گیا۔
 
شہری جس کی نشاخت نہیں کی گئی، رات تقریباً 11.30 بجے نیو کیسل کے ساحل سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز سے سمندر میں گرا۔ شہری کو ایک ماہی گیر نے بچایا جس نے اگلے دن شام 6.20 بجے کے قریب اسے سوانسی کے قریب بلیکسمتھس بیچ کے پاس اپنے بازو لہراتے ہوئے دیکھا۔
 
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یہ شخص کئی کلومیٹر تک تیر کر ساحل کے پاس پہنچا تھا۔
 
مقامی ایمبولینس کے ترجمان نے بتایا کہ شہری جس کی عمر 20 سال ہے، مبینہ طور پر تقریباً 24 گھنٹے پانی میں رہا۔ اس نے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی، وہ ہوش میں تھا۔ وہ ہم سے بات چیت کرنے کے قابل تھا لیکن وہ بہت بس سکون پاکر خاموش تھا اور بالکل تھک گیا تھا۔
 
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی نوجوانی کی عمر نے شاید اس کی کافی حد تک مدد کی۔ وہ شکایت نہیں کر رہا تھا۔ اسے بس سکون ملا تھا کہ وہ زندہ بچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں