ایس آئی ایف سی کی معاونت سے قابل تجدید توانائی کے منصوبے کا آغاز
توانائی کے شعبے کی ترقی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں نجی کمپنیوں کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توانائی کے شعبے کی ترقی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ۔ اس ضمن میں لکی سیمنٹ نے 28.8 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
لکی سیمنٹ نے ہوا اور شمسی توانائی کا ہائبرڈ منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ منصوبہ ایندھن کے بغیر اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔ یہ ہائبرڈ منصوبہ پاکستان کے پائیدار معاشی مستقبل کی جانب اہم قدم ہے ۔
اس سے قبل لکی سیمنٹ کراچی میں 42.8 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ بھی فعال کر چکی ہے ۔ ونڈ پاور منصوبہ توانائی کے شعبے کو تحفظ اور گرین انرجی کو فروغ دے گا ۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے کے تحفظ کی ضمانت ہے۔