لاہور:
لاکھوں روپے نقد اور ڈائمنڈ انگوٹھی سمیت قیمتی اشیا چرانے والا ملزم گھر کا ڈرائیور ہی نکلا۔
پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم نبیل مرتضٰی کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
ملزم نبیل مرتضٰی سے ایک عدد سونےکی انگوٹھی، ایک عدد ڈائمنڈ انگوٹھی مالیتی8لاکھ اور3لاکھ50ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے ہیں۔ ملزم مدعی مقدمہ کے گھر ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔