جائیداد پر قبضے کیلیے بااثر افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر کلہاڑیوں سے تشدد

ملزمان خواتین کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اسٹامپ پیپر پر دستخط سے انکار پر کلہاڑیوں سے تشدد کیا

(فوٹو: فائل)

 

سرگودھا: جائیداد پر قبضے کے لیے بااثر افراد نے گھر میں گھس کر خواتین پر کلہاڑیوں سے تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔

 
نواحی علاقہ کوڑے کوٹ میں بااثر افراد نے گھر میں گھس کر 3 خواتین پر تشدد کیا۔ تینوں خواتین کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔
 
پولیس  کے مطابق  ملزمان خواتین کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور متاثرہ خواتین سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروانا چاہتے تھے، جس سے انکار پر انہوں نے کلہاڑیوں سے تشدد کیا۔
 
متاثرہ خواتین منیراں بی بی، رفعت اور نذیراں بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل  کی ہے جب کہ پولیس  تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔
 
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں جائیداد کے تنازع پر 3 خواتین پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی  ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جائیداد کے تنازع پر خواتین پر تشدد افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں۔ تشدد کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
Load Next Story