اسٹیل مل بحال کرنا چاہتے ہیں روسی سفارتخانہ مدد کرے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستانی اور روسی ماہرین اگلے ہفتے آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پربات کریں گے، روسی سفیر


ویب ڈیسک November 11, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹٰیل مل بحال کرنا چاہتے ہیں روسی سفارت خانہ مدد کرے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف، تھرڈ سیکریٹری پاول ایمانوف اور مس ایکٹرینا زیگچ نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسٹیل مل کو بحال کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں روسی سفارت خانہ مدد کرے۔ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا۔ اسٹیل مل چلنے سے معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار بڑھے گا۔ اسٹیل مل کے ملازمین پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور روس کے سفیر نے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں روسی الیکٹرک بسیں کراچی لانے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سفارتی چینل کے ذریعے روسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔

روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین اسٹیل مل کی بحالی پر آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کا وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ روسی حکومت سندھ میں کلچر سینٹر قائم کرکے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ اس بارے میں روسی حکام سے کوآرڈینشین کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں