اہلیہ کیساتھ ساحل پر چہل قدمی کرتے جوبائیڈن مسلسل لڑکھڑاتے رہے؛ ویڈیو وائرل

ریت پر چلتے ہوئے جوبائیڈن کئی بار لڑاکھڑائے اور گرنے سے بال بال بچے


ویب ڈیسک November 11, 2024

81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے فرصت کا دن ڈیلاویئر کے ساحل پر اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ چہل قدمی کرکے گزارا۔

امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بھولنے کی بیماری اور چلتے پھرنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کی کوشش میں لڑکھڑانے کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ جوبائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ساحل پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوبائیڈن کے ہمراہ ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ہیں۔ دونوں تعطیل منانے ساحل پر آتے ہیں اور چہل قدمی کرتے ہیں۔ اس دوران جوبائیڈن ریت سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جس کے باعث وہ متعدد بار لڑکھڑا جاتے ہیں اور گرنے سے بچنے کے لیے توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران ایک بار ایسا لگا کہ وہ زمین پر گر جائیں گے تاہم خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔

جوبائیڈن کے ہمراہ چہل قدمی کرنے والی جل بائیڈن نے اپنے شوہر کی نسبت قدرے ہموار راست کا انتخاب کیا اور زیادہ ریتیلی جگہ سے بچتے ہوئے چہل قدمی کرتی رہیں۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں