بلوچستان کابینہ نے سیکیورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی

ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا، اعلامیہ

فوٹو فائل

 

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں قیام امن کیلیے سیکیورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابنیہ نے بلوچستان سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2024 کی منظوری دی۔
 
اعلامیے کے مطابق ایکٹ کے تحت بلوچستان میں بحالی امن کیلئے مختلف سیکورٹی اداروں کے مربوط اقدامات کو بار آور بنایا جائے گا جبکہ منظور کردہ ایکٹ میں بحالی امن کیلئے ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے گا۔
 
بلوچستان کابینہ نے راڑا شم اور کنگری کے علاقوں میں نئے پولیس اسٹیشنوں جبکہ چمن ماسٹر پلان میں لیویز تھانے کے قیام کی منظوری دے دی۔  کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور حکومت مل کر لڑیں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پختہ عزم سے کام کررہے ہیں۔
 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن کی بحالی کو یقینی بنائیں گے، صوبے میں مجوزہ نئے پولیس اسٹیشنوں کی حدود کا تعین عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے۔ شہر پورے صوبے کا چہرہ ہے۔
Load Next Story