لاہور میں 3 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس نے اکتوبر میں اغوا کے بعد نالے سے مردہ حالت میں ملنے والی بچی کے کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا


سید مشرف شاہ November 11, 2024
فوٹو ایکسپریس

لاہور میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ لوئر مال کی حدود میں گھر کے باہر کھیلنے والی بچی عفرا فاطمہ کو اغوا کرلیا گیا تھا جس کے بعد نالے سے اُس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے واقعے کے بعد اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی اور پھر سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم بچی کو گھر کے سامنے سے اٹھانے کے بعد مختلف مقامات سے لے کر گزرا تھا۔

پولیس سے تفتیش میں ارسلان نے اعتراف کیا کہ عفرا کو گھر کے قریب گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔

بچی کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ لوئر مال میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں