الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال عمر تیزی سے بڑھاتا ہے، تحقیق

22 ہزار افراد سے زیادہ پر کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی سے بڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں


ویب ڈیسک November 14, 2024

ایک نئی تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا مستقل بنیادوں پر کھایا جانا عمر کے تیزی سے بڑھنے کا سبب ہو سکتا ہے۔

اٹلی کی یونیورسٹی آف کیسامسیما کے محققین نے مطالعے کےلیے 22 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا جائزہ لیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں عمر کے تیزی سے بڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

الٹرا پروسیسڈ غذاؤں میں صرف پیکٹ میں بند اسنیکس یا میٹھے مشروبات ہی شامل نہیں بلکہ غیر نقصان دہ دِکھنے والی اشیاء جیسے کہ وافر مقدار میں بنائی گئی یا پیکٹ میں بند بریڈ، فروٹ یوگرٹ، ناشتے میں استعمال کیے جانے والے کچھ قسم کے دلیے یا گوشت کے متبادل شامل ہیں۔

یہ غذائیں ایڈیٹیوز اور پریزرویٹیوز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے جو گلوکوز میٹابولزم اور پیٹ کی صحت پر اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں حیاتیاتی عمر کی پیمائش کے لیے 30 سے زیادہ مختلف اقسام کے بائیو مارکر کا استعمال کیا گیا۔ ان افراد میں متعدد جو بڑی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے تھے ان کی حیاتیاتی عمر ان کی تاریخی عمر سے زیادہ پائی گئی۔

تاریخی عمر کے برعکس حیاتیاتی عمر ہمارے جسم بشمول اعضاء، بافتوں اور نظام کے متعلق معلومات منعکس کرتی ہے۔

ان افراد کے خون کے بائیو مارکرز کو استعمال کرتے ہوئے محققین نے شرکاء کی الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کا اندازہ لگایا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق کے نتائج ایسی غذائی ہدایات کے تعین کو واضح کرتے ہیں جو دیر پا صحت کو فروغ دے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں