اسلام آ باد:
پولیس کا شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ شالیمار پولیس ٹیموں نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان سے بڑی مقدار میں حقہ، شیشہ فلیور اور غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد ہوا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے مطابق اسلام آباد پولیس کا شیشہ سینٹرز اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، اسلام آباد سے غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کریں گے۔