لاہور؛ لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 48 گھنٹوں میں 454 ملزمان میں سے 30 گرفتار

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو379091 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے جن کی مالیت 1 کروڑ سے زائد ہے


عامر نوید چوہدری November 11, 2024

لاہور:

لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے 48گھنٹوں کے دوران454ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 150 کے خلاف مقدمہ درج کر کے 30 کو گرفتار کر لیا گیا۔

 وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 435 ڈومیسٹک، 1 انڈسٹریل اور 14کمرشل وزرعی کنکشنز شامل تھے۔

 تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو379091 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ76 لاکھ16 ہزار230 روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں