پرینیتی چوپڑا کی رومانوی شاعری راگھو چڈھا کی سالگرہ پر دلوں کو چھو گئی
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پنجابی شاعری کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں انہوں نے دونوں کی پیاری اور یادگار لمحوں کی جھلکیاں دکھائی ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پنجابی شاعری کی آواز شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
پرینیتی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "ہیپی برتھ ڈے میرے رگائی" اور اپنے شوہر کی ایمانداری، صبر اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز ان سے کچھ نیا سیکھتی ہیں۔ پرینیتی نے مزید کہا، "سب کہتے ہیں کیونکہ یہ سچ ہے، آج کل ایسے جینٹل مین نہیں بنتے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے بہترین شخص ملا۔"