ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح؛ بٹ کوائن کی قدر تاریخی بلندیوں پر

2024 کے اختتام تک یہ کرنسی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین


ویب ڈیسک November 11, 2024

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح بٹ کوائن کے لیے نیک شگون ثابت ہوئی ہے اور کرپٹو کرنسی کی قیمت پہلی بار 80 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کو دنیا کا ’ کرپٹو کیپیٹل‘ بنانے کا وعدہ کیا تھا، چنانچہ ان کی جیت کے ساتھ ہی مقبول اور اہم ترین ڈیجیٹل کرنسی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ایک بٹ کوائن کی قدر83 ہزار امریکی ڈالر ( 2کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد) کی سطح عبور کرگئی ہے، اور اس میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک  بٹ کوائن کی قدر میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور  2024 کے اختتام تک یہ کرنسی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

بٹ کوائن کے علاوہ دیگر  کرپٹو کرنسیز بشمول ڈاج کوائن جسے ایلون مسک نے پروموٹ کیا ہے، کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔  

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں