آوران میں مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ چھین کر فرار

چھینے گئے اسلحے میں چار کلاشنکوف اور چار جی تھری شامل ہیں


ویب ڈیسک November 11, 2024
فوٹو: فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے آواران میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

لیویز حکام نے واقعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آواران میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور وہاں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

لیویز حکام کے مطابق حملہ آور اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے، چھینے گئے اسلحے میں چار کلاشنکوف اور چار جی تھری شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پر 8 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں