اتحاد ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا جس کے باعث مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا


اسٹاف رپورٹر November 12, 2024

شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔اتحاد ٹاؤن کے علاقے جھنگوی چوک کے قریب شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مسلح افراد کو شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا جس کے باعث مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے جبکہ علاقے میں آئے روز ہوائی فائرنگ کے واقعات میں معصوم شہری زندگی سے محروم یا زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کی اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں