وزیراعظم باکو میں کاپ-29 کلائیمیٹ ایکشن اجلاس میں شریک
وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔
باکو میں وزیرِاعظم کاپ-29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے تو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم اجلاس کے فیملی فوٹو میں بھی شریک ہوئے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار،عطاتارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عرب اسلامک اجلاس میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے براہ راست باکو پہنچے ہیں۔
یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کاپ 29 کانفرنس کے میزبان ہیں، وزیراعظم کانفرنس سےخطاب میں ماحولیاتی آلودگی کی مشکلات کا حل بتائیں گے اور پاکستان کودرپیش موسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےآگاہ کریں گے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کی تجاویز دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان پویلین کی کلائمنٹ فنانس گول میزکانفرنس کی بھی میزبانی کریں گے اور تاجک صدر کی میزبانی میں گلیشئرز کے تحفظ کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کانفرنس میں آئےعالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ شہبازشریف عالمی رہنماؤں کوعشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔