بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ، اچکزئی

وفاق کی مداخلت سے صوبائی خودمختاری، انتظامی اتھارٹی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے

اگر پاکستان اخلاص کا مظاہرہ کرے تو افغانستان کے 60 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے,محمود خان اچکزئی (فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی حکومت تسلیم نہیں کرتے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ 

وہ دو روزہ امن جرگے کے آخری روز خطاب کر رہے تھے، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا سیکیورٹی کے نام پر بلوچستان کو عملاً وفاقی علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، وفاق کی مداخلت سے صوبائی خودمختاری، انتظامی اتھارٹی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا 18ویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبے کی صوبائی حیثیت اور خودمختاری بحال کی جائے ۔

Load Next Story