مجھے لگتا ہے عمران کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہو گی ،رانا ثناء

ترامیم کیلیے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا


خبر ایجنسی November 12, 2024
9 ماہ میں ملکی قرضہ 5 ہزار ارب بڑھ گیا، رانا ثناءاللہ فوٹو: فائل

اسلام آباد:

اسلام آباد (آئی  این پی) وزیرِ اعظم  کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ  کیس میں سزا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی۔

ترامیم کیلیے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا، کس نے ڈرامہ کیا یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔